’انتہا پسند اور معتدل اسلام کی اصطلاحوں کو مسترد کرتا ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘ عمران خان نے مسلمانوں کے دل کی بات کہہ دی
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے انتہا پسند اور معتدل اسلام کی اصطلاحوں کو مسترد کردیا۔
فارن ریلیشن کونسل میں انٹرویو کے دوران ایک غیر ملکی صحافی نے وزیر اعظم عمران خان سے انتہا پسند اسلام کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ انتہا پسند اور معتدل اسلام کی اصطلاحوں کو مسترد کرتے ہیں۔ ’ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اسلام دو نہیں ایک ہے اور جو اسلام ہم مانتے ہیں وہ محمد ﷺ کاہے ، انتہا پسند یا معتدل اسلام جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔‘
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق موجود ہیں لیکن اس پر عملدر آمد کمزور ہے،اسلام نے اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے ہیں، میرے نزدیک تمام مذاہب کو یکساں آزادی حاصل ہے۔