’ہم جنگ کی بات کیوں نہ کریں جبکہ کشمیری گزشتہ 50 روز سے ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

’ہم جنگ کی بات کیوں نہ کریں جبکہ کشمیری گزشتہ 50 روز سے ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم عمران ...
’ہم جنگ کی بات کیوں نہ کریں جبکہ کشمیری گزشتہ 50 روز سے ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 50 روز سے کرفیو نافذ ہیں تو ایسے میں وہ جنگ کی باتیں کیوں نہ کریں۔
نیو یارک کے فارن ریلیشن کونسل میں انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھتے ہوئے کرفیو اٹھوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس اہم معاملے پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے، وہاں گزشتہ 50 روز سے کرفیو نافذ ہے تو ایسے میں ہم جنگ کی بات کیوں نہ کریں؟ دو ایٹمی ملکوں میں اگر جنگ ہو گئی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی لیکن انہوں نے پیچھے سے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوششیں شروع کردیں۔ مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو فالو کر رہی ہے۔ انڈین حکومت نے پاکستان دشمنی کو بڑھاوا دے کر انتخابی مہم چلائی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات سے پہلے پاکستان نے بھارتی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن انہوں نے بغیر تحقیقات کے پلواما واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے ان سے اس کے ثبوت مانگے تو انہوں نے بمباری کرنے کیلئے اپنے طیارے پاکستان بھیج دیے۔

مزید :

قومی -