اس آدمی نے ساتویں جماعت کے بچے کی نیم برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا، گھر والوں کو کیسے پتا چلا؟

اس آدمی نے ساتویں جماعت کے بچے کی نیم برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا ...
اس آدمی نے ساتویں جماعت کے بچے کی نیم برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا، گھر والوں کو کیسے پتا چلا؟

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ساتویں جماعت کے طالبعلم بچے کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم جعفر شاہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہارڈویژن سید علی کے مطابق ملزم جعفر شاہ نے بچے کی نیم برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا، گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی ملزمان نے نیم برہنہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی۔ بچہ ملزمان کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر گھر سے رقم چوری کرتا اور بھتے کی صورت میں ملزمان کو دیتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گھر والوں نے بچے کی چوری پکڑی اور اس پر سختی کی تو اس کے بعد بلیک میلنگ کا معاملہ سامنے آیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم جعفر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی کی طرف سے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...