’ عمران خان کی امریکی تھنک ٹینک میں کہی گئی یہ بات انتہائی متاثر کن تھی‘ ارشاد بھٹی کپتان کے معترف ہوگئے

’ عمران خان کی امریکی تھنک ٹینک میں کہی گئی یہ بات انتہائی متاثر کن تھی‘ ...
’ عمران خان کی امریکی تھنک ٹینک میں کہی گئی یہ بات انتہائی متاثر کن تھی‘ ارشاد بھٹی کپتان کے معترف ہوگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان نے کونسل آف فارن ریلیشن میں اعتماد کے ساتھ جواب دیئے ،ان کا یہ کہنا کہ اسلام ایک ہی ہے ، کوئی ماڈرن یا اعتدال پسند اسلام نہیں ہے بڑا متاثر کن تھا ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے کونسل آف فارن ریلیشن میں اعتماد کے ساتھ جواب دیئے اور ان کا یہ کہناہے کہ اسلام ایک ہی ہے ، کوئی ماڈرن یا اعتدال پسند اسلام نہیں ہے بڑا متاثر کن تھا ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا امریکی تھنک ٹینک کے فورم پر بیٹھ کر یہ بات کرنا بہت متاثر کن تھا ۔ امریکی تھنک ٹینک کو آج بھی آسیہ مسیح یاد آرہی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ بچے ، جوان ،خواتین اور بوڑھے یاد نہیں ہیں جو پچاس روز سے کرفیوکا شکار ہیں ۔ انہوں کہا کہ مجموعی طورپر وزیر اعظم عمران خان کا خطاب بہتر تھا ، ابھی آغاز ہے یہ سلسلہ آگے چلے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...