’امریکی تھنک ٹینک میں وزیر اعظم کو اس چیز پر فوکس کرنے ہی نہیں دیا گیا اور ان سے دوسرے سوالات پوچھے گئے‘ حفیظ اللہ نیازی کپتان کے انٹرویو سے مایوس ہوگئے

’امریکی تھنک ٹینک میں وزیر اعظم کو اس چیز پر فوکس کرنے ہی نہیں دیا گیا اور ان ...
’امریکی تھنک ٹینک میں وزیر اعظم کو اس چیز پر فوکس کرنے ہی نہیں دیا گیا اور ان سے دوسرے سوالات پوچھے گئے‘ حفیظ اللہ نیازی کپتان کے انٹرویو سے مایوس ہوگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار خفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وزیر اعظم امریکی تھنک ٹینک میں سوالوں کا جواب دینے سے پہلے مودی کی تقریر کودیکھ لیتے کہ مودی نے جو ایشو اٹھائے ہیں ، وہ بالکل وہی تھے جن سے پاکستان کو دباﺅ میں لایا جاسکتا تھا ۔

جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم کی گفتگو کا فوکس کشمیر پر نہیں رکھا گیا، امریکی تھنک ٹینک میں وزیر اعظم کوکشمیر کی بجائے دوسرے سوالوں کی طرف لے جایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تقریر کودیکھ لیتے کہ مودی نے جو ایشو اٹھائے ہیں ، وہ بالکل وہی تھے جن سے پاکستان کو دباﺅ میں لایا جاسکتا تھا ، مودی نے کوئی اپوزیشن کی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو وہاں ماضی کی حکمرانوں کی بات کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ وزیر اعظم نے کشمیر کے حوالے سے کوئی خاص تیاری نہیں کی تھی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...