حکومت کشمیر پر قوم کو کس طرح تقسیم کررہی ہے ؟ چودھری منظور نے الزام لگادیا

حکومت کشمیر پر قوم کو کس طرح تقسیم کررہی ہے ؟ چودھری منظور نے الزام لگادیا
حکومت کشمیر پر قوم کو کس طرح تقسیم کررہی ہے ؟ چودھری منظور نے الزام لگادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظورنے کہاہے ہمارے وزیر اعظم کشمیر کے معاملے پر اب تک صرف ایک شہزاد ے ملے ہیں اور وزیر خارجہ صرف چائنہ جاسکے ہیں، حکومت کشمیر پر قوم کوتقسیم کررہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جو جو بندے گرفتار کرنے ہیں کرلیں لیکن لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت چیئر مین سینیٹ کی قیادت میں کشمیر ایشو پر بات ہورہی تھی توخورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ، تقسیم اپوزیشن نہیں کررہی بلکہ حکومت تقسیم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ اس وقت پاکستان کے اندر ہم کیا کیا کرسکتے ہیں جوہم پچھلے چالیس اورپینتالیس دن میں نہیں کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اب تک صرف ایک شہزاد ے ملے ہیں اور وزیر خارجہ صرف چائنہ جاسکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہورہاہے کہ ہماری اندرونی کیفیت کیاہے اور بیرونی کیفیت کیاہے ؟چودھری منظور کا کہناتھا کہ اگر ہم کچھ نہیں کررہے تواس کا مطلب یہ ہے کشمیر پر ہم نے خود یہ سیچوایشن پیدا کی ہوئی ہے ۔حکومت کشمیر پر قوم کو تقسیم کررہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...