سپین کی پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قرار دیے جانے پر مبارکباد

سپین کی پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قرار دیے جانے پر مبارکباد
سپین کی پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قرار دیے جانے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک ہسپانیہ (سپین) کی جانب سے پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قرار دیے جانے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
ہسپانیہ کے پاکستان میں سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ’ آخر کار اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا گیا ہے جس پر ہماری طرف سے مبارکباد۔‘
سپین کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کو محفوظ بنانے اور سفارتکاروں کی بہترین سکیورٹی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 14 جون 2019 کو پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سول سروس کمیشن کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ایک خط میں اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحفظ اور سلامتی کے انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے سفارشات میں پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے اور انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سفارتی اہل کاروں پر پابندیاں اٹھانے کی سفارش کی۔