’حکومت نااہلی چھپانے کیلئے کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے تو کبھی ہمیں غدار بناتی ہے اور کبھی ۔۔۔‘ طلال چودھری برس پڑے

’حکومت نااہلی چھپانے کیلئے کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے تو کبھی ہمیں غدار بناتی ...
’حکومت نااہلی چھپانے کیلئے کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے تو کبھی ہمیں غدار بناتی ہے اور کبھی ۔۔۔‘ طلال چودھری برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ حکومت نااہلی چھپانے کیلئے کبھی کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے ، کبھی ہم کوغدار بناتی ہے اور کبھی حب الوطنی کے پیچھے چھپتی ہے ،واجپائی دو مرتبہ پاکستان آیالیکن اب بھارتی وزیر اعظم فون نہیں اٹھاتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا  کہ حکومت کبھی کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے ، کبھی ہم کوغدار بناتی ہے اور کبھی حب الوطنی کے پیچھے چھپتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر پر کیا کیاہے ، عمران خان کو امریکہ سے کشمیر پر ورلڈ کپ جیت کر آئے تھے لیکن آ پ کوپتہ ہی نہیں چلا کہ آپ جیتنے کے بجائے ورلڈ کپ ہار کر آگئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر کا ایک دن میں تو معاملہ تو نہیں کیا ، ٹرمپ کل مودی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کرکہہ رہا تھا کہ ہمارا حال بھی اکٹھا ہے اور مستقبل بھی اکٹھاہے تو عمران خان کو امریکہ سے آنے پر کابینہ نے ہار کیوں ڈالے تھے ؟ جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دورمیں واجپائی دو مرتبہ پاکستان آیالیکن اب بھارتی وزیر اعظم فون نہیں اٹھاتا ، وہ پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کرنا پسند نہیں کرتا ، آپ اتنا گر کیسے گئے ہیں؟

مزید :

قومی -