نواز شریف کس لئے جیل میں رہناچاہتے ہیں؟وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بتادیا

نواز شریف کس لئے جیل میں رہناچاہتے ہیں؟وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بتادیا
نواز شریف کس لئے جیل میں رہناچاہتے ہیں؟وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ نواز شریف اس لئے جیل میں رہناچاہتے ہیں کہ ان کو امید ہے لیکن اگر امید ٹوٹ جائیگی تو جیل میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ اس وقت پارٹیوں میں توڑ پھوڑ ہے ، این آر او میں اب عدالت یا حکومت کاجھگڑا نہیں ہے بلکہ اب جھگڑا دوبھائیوں کے درمیان ہے ، ن لیگ ٹوٹ چکی ہے ، ایک بھائی کہہ رہاہے کہ این آر او دیدیا جائے اور ایک کہہ رہاہے کہ نہ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کشمیر کواپنی چیزوں سے نتھی کردیا ہے ، مولانا فضل الرحمان لاک ڈاﺅ ن اس لئے کرنے آرہے ہیں کہ ان کو کشمیر کمیٹی کا چیئر مین نہیں لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان حکومت کے ساتھ ہیں ان کو پتہ ہے کہ عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے ، ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ کی جارہی ہے لیکن یہ کرکے دیکھ لیں اس سے ہوگا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس لئے جیل میں رہناچاہتے ہیں تو ان کو امید ہے لیکن اگر امید ٹوٹ جائیگی تو جیل میں رہنا پسند نہیں کریں گے ۔

مزید : قومی


loading...