مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد لاک ڈاؤن، پیپلز پارٹی نے یوٹرن کا عندیہ دے دیا، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد لاک ڈاؤن، پیپلز پارٹی نے یوٹرن کا عندیہ دے ...
مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد لاک ڈاؤن، پیپلز پارٹی نے یوٹرن کا عندیہ دے دیا، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ ہوسکتاہے کہ ہم مولانافضل الرحمان کے ساتھ چلے جائیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے کہہ دیا گیاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ ہم مولانافضل الرحمان کے ساتھ چلے جائیں ، اس لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے کہہ دیا گیاہے کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے اس معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائے ۔
آصف زرداری کی جانب سے ضمانت دائر نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ضمانت کی درخواست اس لئے دائر نہیں کی ہے کہ ان کوجیل سے باہر آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -