ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ، وزیر خارجہ

ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ، وزیر خارجہ
ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ، وزیر خارجہ

  


نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کوایران کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ہے ، وزیراعظم نے تین ایشوزپردوٹوک بات کی ہے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی صدرکے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے تین ایشوزپردوٹوک بات کی ہے، وزیراعظم نے کشمیرکی صورتحال پرکھل کرموقف پیش کیااور کہا کہ 80لاکھ کشمیریوں کوگھروں میں محصورکردیا گیا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے واضح بات کی کوئی ابہام نہیں رکھا، وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلہ پرٹرمپ سے اپناکرداراداکرنے کاکہاہے ۔ وزیراعظم نے واضح طورپرکہا کہ افغان ایشوزپرپاکستان کاکردارمخفی نہیں، ٹرمپ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہاافغان امن مذاکرات میں تعطل جلدختم ہوناچاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ٹرمپ سے ملاقات میں واضح کہاہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور آج بھی آپ مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں ، افغان مذاکرات میں تعطل جلد ازجلد ختم ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مسئلے پر وزیر اعظم کا موقف بڑا واضح تھا کہ یہ خطہ اب کسی اورجنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کے بہت بھیانک نتائج بر آمد ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے واضح کیا کہ ہم ایران کے مسئلے پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر ٹرمپ نے کہا کہ آپ معاملات آگے بڑھا سکتے ہیں تو بڑھائیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کوایران سے گفتگوکا مینڈیٹ دیاہے ، اب وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی صدر کی ملاقات ہوگی جس میں ہم دیکھیں گے کہ ایران کے ساتھ معاملات کیسے سلجھ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے بھی وزیر اعظم کی جوملاقات میں ہوئی اس میں بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم کوجذبات کی بجائے معاملات کو سوچ سمجھ کر سلجھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی جو ایمانداری سے ترجمانی کرسکتے تھے وہ کی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...