سنگدل ماں کا سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد  لاش کے ساتھ ایسا سلوک کہ آسمان بھی کانپ جائے 

سنگدل ماں کا سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد  لاش کے ساتھ ایسا سلوک کہ آسمان ...
سنگدل ماں کا سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد  لاش کے ساتھ ایسا سلوک کہ آسمان بھی کانپ جائے 

  

امرتسر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس جان کر ہر کوئی دہل کر رہ جائے گا ،شوہر سے ناراض چار بچوں کی ماں نے اپنی سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی پھر بھی دل نہ بھرا تو  کوئلہ بنی ننھی کلی کی لاش پلاسٹک بیگ میں ڈال کر زمین میں دبا دی،شوہر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے "ظالم ماں " کو گرفتار کر لیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے جہاں شوہر سے ناراض چار بچوں کی ماں ہر پریت کور  نے اپنی سات سالہ سگی بیٹی کا پہلے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو چھت پر لے جا کر اسے آگ لگا دی تاہم سنگدل ماں کا کلیجہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہواتو کوئلہ بنی لاش پلاسٹک بیگ میں ڈالی اور قریبی تالاب کے کنارے گڑھا کھود کر دبا دی ۔وحشی خاتون ہر پریت کور کے شوہر گرپریت سنگھ نے مقامی تھانے میں اپنی بیوی کے خلاف سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔پولیس نے ملزمہ پریت کور کو فوری حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پریت کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تاہم جس طرح ملزمہ نے اپنی سات سالہ بیٹی کے قتل پر سبھی ثبوتوں کو مٹایا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کام کسی ذہنی مریض کا نہیں ،پولیس نے کہا کہ ہم اس دلخراش واقعہ کی تہہ تک جائیں گے اور کسی صورت بھی ملزمہ کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

مزید :

جرم و انصاف -