کراچی میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ملازمت پیشہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزمان نے 22سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لڑکی کو 3کار سواروں نے گزشتہ روز اغوا کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس کے بعد لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس کو کلفٹن سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی اور اہلخانہ سامنے نہیں آنا چاہتے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔