ایس ای سی پی نے عالمی معیار  کے تحت معلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دیدی

ایس ای سی پی نے عالمی معیار  کے تحت معلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری ...

  

اسلام آباد(آ ئی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عالمی معیار کے تحت ریگولیٹری اور اوورسائٹ کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار کی پاسداری کرتے ہوئے شرکاء اور عوام الناس کو فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچرز (ایف ایم آئی) اور ایس ای سی پی کی ریگولیٹری، نگرانی اور اوورسائٹ کی پالیسیوں کی بہتر تفہیم کے لئے مناسب معلومات کی فراہمی کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔معلومات کی فراہمی کافریم ورک فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچر کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو گورننس، رسک مینجمنٹ اور مارکیٹ کے شرکاء کے مفادات کے تحفظ کے معیارات سے متعلق ہیں۔یہ معیار بین الاقوامی تنظیم برائے سکیورٹیز کمیشن (آئی او ایس سی او) اور کمیٹی برائے ادائیگیوں اور مارکیٹ انفراسٹرکچرز (سی پی ایم آئی) نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ان کی تصدیق کی ہے۔

منظوری 

مزید :

صفحہ آخر -