پولیس نظام کی ناکامی نہیں،ملزمان کاسراغ مل گیا جلد گرفتار ہو جائیں گے

    پولیس نظام کی ناکامی نہیں،ملزمان کاسراغ مل گیا جلد گرفتار ہو جائیں گے

  

سابق آئی جی موٹروے ظفر عباس لک نے کہا ہے کہ یہ ہرگز بھی پولیس کے نظام کی ناکامی نہیں ہے کیونکہ یہ ایک اندھا واقعہ تھا اور اس اندھے واقعہ کا بھی پولیس نے بہت جلدی نہ صرف سراغ لگا لیا بلکہ ملزمان کی تصاویر بھی میڈیا پر جاری کردیں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آپکو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ سانحہ موٹروے کا کیس ایک اندھا کیس ہے لیکن اس کے باوجود اس اندھے کیس کا بہت جلد پولیس کی طرف سے سراغ لگا لیا گیا اب ملزمان مفرور ہیں اور پولیس ان کو پکڑنے کے لئے چھاپے ماررہی ہے اور امید ہے کہ پولیس جلد ہی ان ملزمان کو گرفتار بھی کر لے گی لیکن کسی ایک کیس کو لیکر یہ کہنا کہ یہ پولیس نظام کی ناکامی ہے تو یہ درست نہ ہو گا۔

 ظفر عباس لک 

مزید :

صفحہ آخر -