حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان،وزیراعظم کو جواب دینا ہو گا
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے صرف پولیس کے نظام کی ناکامی نہیں بلکہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس رات سے یہ واقعہ ہوا ہے اس رات سے لیکر اب تک حکومت اور پولیس کی جانب سے جو کارکردگی سامنے آئی ہے وہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ سانحہ ہوا ہے تب سے ہی پوری قوم اس سانحہ کی وجہ سے ایک صدمے میں ہے مگر حکومت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے جبکہ پولیس نے بھی اس ایشو پر بہت ہی غیر زمے داری کے روئیے کااظہار کیا ہے ابھی تک بھی ملزمان کا نہ پکڑا جانا پولیس کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور اس کا جواب یقینی طور پر وزیراعظم کو دینا پڑے گا۔
لیاقت بلوچ