فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم  کی درخواست ضمانت خارج

 فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم  کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرورچودھری نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم درخواست ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے پر ملزم اور مدعیہ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،مدعیہ خاتون سمیت دیگر نے ملزم پر مکے، گھونسے برسا دیئے جبکہ تھانہ گڑھی شاہو کا تفتیشی افسر خاموش کھڑا رہا،اسی دوران سائلین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،وکلاء نے ملزم اور مدعیہ میں بیچ بچاؤ کروایا،ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

،ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ لین دین کا معاملہ تھا پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیاہے،سیشن عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ہے،ملزم بے قصور ہے،ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -