ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 4ہزار 452 چالان

ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 4ہزار 452 چالان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل روڈز پر مہم کے پہلے ہی روز 04 ہزار 452 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ چالان جاری کئے گئے۔ لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 409 وہیکل کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 1731 وہیکلز اور کم عمر ڈرائیونگ پر 698 وہیکلز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کم عمر ڈرائیونگ پر 666 موٹرسائیکلیں و گاڑیاں بند کروائیں گئیں۔کم عمر ڈرائیونگ پر 58 والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -