ہرجانہ کا دعویٰ،یاسمین راشدسے 27 اکتوبر تک جواب طلب

    ہرجانہ کا دعویٰ،یاسمین راشدسے 27 اکتوبر تک جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی رہنمااور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 2کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پرسول کورٹ نے یاسمین راشد سے  27 اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے، سول جج رابعہ ریاض نے کیس پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا ء کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی ہتک آمیز بیان دیا،جس میں انہوں نے کہا کہ مقامی

وکیل کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وکیلوں کا حال آپ نے دیکھا نہیں کیا؟ اس سے برا حال ڈاکٹرز کا بھی ہو سکتا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالے کورٹ کے تقدس کو پامال کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ٹی وی پر نشر ہوا،ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے مجھ سمیت تمام وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -