فراڈ کیس میں ملوث ملزم بری 

   فراڈ کیس میں ملوث ملزم بری 

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے 93 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم احسن علی کو بری کر دیا،بینکنگ جرائم عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی،ملزم کے خلاف افتخار احمد نے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا جبکہ ملزم کی جانب سے فیضان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو خلاف قانون نامزد کیا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے اسے بری کیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم احسن علی کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسکیوشن اور مدعی ملزم کے خلاف ٹھوس شوائد دینے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -