گھریلو ملازمہ قتل کیس، تفتیشی افسر 5اکتوبر کو مال مقدمہ سمیت طلب

  گھریلو ملازمہ قتل کیس، تفتیشی افسر 5اکتوبر کو مال مقدمہ سمیت طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ ثنا کے قتل میں ملوث ملزموں ڈاکٹر حمیرا اور اس کے شوہر کولواحقین کی جانب سے معاف کرنے کابیان دینے پر تفتیشی افسر کو 5اکتوبر کو مال مقدمے سمیت طلب کر لیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع نے مقتولہ کے لواحقین کے بیانات کو قلمبند کیا لواحقین نے اپنے بیان میں کہاکہ اللہ کی رضا کی خاطر وہ ملزمان کو معاف کرتے ہیں۔

، عدالت کی جانب سے ملزمان مقدمے سے بری کرنے پرانہیں کوئی اعتراض نہیں،ملزمہ ڈاکٹر حمیرا اور اس کے شوہر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے کمشن گھریلو ملازمہ کوتشدد کرنے قتل کرنے پرمقدمہ درج کررکھا ہے،یادرہے کہ دونون ملزموں کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -