فرنیچر مالک طلب

  فرنیچر مالک طلب

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے بیٹی کی شادی کا فرنیچر ناقص کوالٹی کا تیار کرکے دینے اور واپس نہ کرنے پر بھولا فرنیچر ہاؤس بندروڑ کے مالک کو17 اکتوبر کو طلب کر لیا۔صارف عدالت میں محمد اسلم نے 10ملین روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیٹی کی شادی کے لیے فرنیچر تیار کرایا جو ناقص کوالٹی کا نکلا اور بیٹی کی سسرال میں اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

،فرنیچر ہاؤس کے مالک کو شکایت کی تو اس نے بات سننے سے انکار کردیاجس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید :

علاقائی -