منشیات فروش گرفتار

  منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر سہیل شہزاد مسیح ولد شہباز فرانسس سکنہ یوحنا آباد کو روکا اور تلاشی لینے پر اس سے 1200گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ نشہ فروخت کرتاہے۔دوران گشت پولیس نے عابد علی ولد لیاقت علی سکنہ گوپے را سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 10گولیوں کے برآمد کیں لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم کو گرفتارکر  لیا۔

کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ اسی طرح دوران گشت خالد محمود ولد غلام مصطفیٰ سکنہ گوپے را سے ایک عدد پسٹل 9MM بمعہ آٹھ گولیوں کے برآمد کرکے گرفتار کر لیا اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔میڈیا نمائندگان کو ہیڈ محرر پولیس اسٹیشن چوہنگ محمد نفیس نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتارکرنے کا حکم ایس ایچ او چوہنگ محمد یوسف بٹ نے دیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ نشہ فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس اسٹیشن چوہنگ دن رات کوشاں ہیوہ

مزید :

علاقائی -