کورونا وائرس: ساڑھے 15لاکھ ملازمین کے روزگا رکو تحفظ دیا: سٹیٹ بینک 

کورونا وائرس: ساڑھے 15لاکھ ملازمین کے روزگا رکو تحفظ دیا: سٹیٹ بینک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت اب تک 15 لاکھ، 42 ہزار، 584 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی۔ سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔ سکیم کے تحت اپریل 2020ء   سے ستمبر 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے  رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق18 ستمبر2020ء  تک اس سکیم کے تحت 3263 کاروباری اداروں اورکمپنیوں نے 18 لاکھ، 20 ہزار، 636ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے 2 کھرب 56 ارب83 کروڑ،90 لاکھ روپے  سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔ اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک نے ان میں سے 2633اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے 2 کھرب،12ارب 66 کروڑ، 60 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور 15 لاکھ، 42 ہزار، 584 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

مزید :

کامرس -