ہوواے وائے9کی پاکستان میں فروخت شروع

  ہوواے وائے9کی پاکستان میں فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)HUAWEI Y کی سیریز، پورے پاکستان میں، نوجوان صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ HUAWEIY9a  ایک انقلابی اسمارٹ فون ہے جو اب آن لائن اور اسٹورز پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ اپنی پاورفل کارکردگی اور دلکش کیمرے کے ساتھ، یہ ڈیوائس رقم کا بہترین نعم البدل ہے جسے ملک بھر کے صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو ئی ہے۔ 40W HUAWEI  Super Charge بیٹری، 64MP Quad AI کیمرے،6.63" HUAWEI Ultra FullViewڈسپلے، 8GB RAM اور 128GBاسٹوریج جیسی فلیگ شپ خوبیوں کے ساتھ اِس کا نظروں میں سما جانے والاڈیزائن یقیناً ہر عمر کے صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ہواوے کا ہدف ہر شخص کے لیے جدید ترین اور زبردست ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اُس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تازہ ترین رجحانات کے بارے میں دستیاب معلومات کے ساتھ، ہواوے نے Y9a  متعارف کرایا ہے جو ایسی نوجوان نسل کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے جو اسمارٹ فون میں ڈیزائن اور تفریح کو ترجیح دیتی ہے۔

کیمرے کی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری کے ذریعے، ہواوے استعمال کرنے والوں کے لیے ہمیشہ نئے حیران کن فیچرز لے کر آیا ہے۔ HUAWEI Y9aنے اسمارٹ فون  فوٹو گرافی میں اس روایت کو برقرار رکھا ہے اور اس میں ہائی ریزیولوشن مین کیمرا، سپر نائٹ موڈ اور بہت سی دیگر خوبیاں شامل ہیں جو اسے تمام اقسام کے مناظر کے لیے حقیقی quad کیمرا بناتی ہیں۔ہائی ریزیولوشن والے  64MP Quad کیمرے کے ساتھ دستیاب ہالو رنگ ڈیزائن (Halo Ring Design) آپ کو اہم لمحات کو، انتہائی واضح اور خوبصورتی کے ساتھ گرفت میں لینے کے قابل بناتا ہے۔ اس کیمرے کا 
سیٹ اپ120° وائیڈاینگل فوٹو لینز، AI بیوٹیفکیشن اور EIS اینٹی شیک (anti-shake)ٹیکنالوجی کے باعث آپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے لائق تصاویر بنا سکتے ہیں۔

Super narrow bezels کسی رکاوٹ کے بغیر، مسحور کن نظارہ پیش کرتا ہے۔ نیا ہواوے اسمارٹ فون 16MP پاپ اپ کیمرے کی مدد سے ناچ ایریا (area  notch) کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔یہ ایک ایسا ڈیزائن ہے جسے فرنٹ کیمرے کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔اس سے آٹو سیلفی پاپ اپ کیمرے کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا جو ایک اور انوکھا سولوشن ہے جب کہ HUAWEI Ultra FullView  ”6.63  ڈسپلے آپ کو، کسی بھی انتشار کے بغیراپنی حیرت انگیز سیلفیز اورویڈیوز سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتا ہے۔

HUAWEI Y9a  کا جدید ترین  MEUI 10.1 بے مثال آسانی اور بے جوڑ تجربات فراہم کرتا ہے جب کہ استعمال کرنے والے موبائل ایپس کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیوں کہ  HUAWEI Y9a میں پہلے سے نصب  HUAWEI AppGallery، جو ہواوے کی آفیشل ایپ مارکیٹ پلیس ہے۔Petal Search  کے ساتھ ہواوے 1.8ملین سے ایپس براہ راست آپ کے فون تک پہنچاتا ہے۔استعمال کرنے والے، تمام ایپس براؤز
 کر سکتے ہیں اور اپنی ضرورت کے مطابق،ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ انتہائی جدید اور عالمی سطح پر مشہور ایپس بھی دستیاب ہیں۔ یہ ڈیوائس لوگوں کے مربوط ہونے اور دنیا بھر میں دستیاب تازہ ترین انفوٹینمنٹ تک رسائی کے طریقوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔

یہ سولوشن اپلیکیشنز کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے جو حقیقی معنوں میں صارفین کو، اور بالخصوص پاکستانی صارفین کو، بااختیار بناتا ہے۔چند اہم ایپس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، حبیب بینک، جاز کیش، عسکری بینک، ٹیلی نار، بینک الفلاح، میزان بینک،  پاکستان ریلویز، Daraz.pk، ARY نیوز، جیو ٹی وی، ہم ٹی وی، Zameen.com، پاک وہیلز، سٹیزن پورٹل پاکستان، پی ٹی اے DIRBS، انگلش ڈکشنری، پی ٹی وی اسپورٹس، اور دیگر ممتاز ایپس شامل ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس کے علاوہ قرآنی معلومات، ٹیکنالوجی اپ ڈیٹس، ٹریولنگ، میوزک اور بہت سی دیگر ایپس بھی دستیاب ہیں۔

Y9a ملٹی ٹاسکنگ، براؤزنگ یا طویل عرصے تک وڈیوز دیکھنے کے میدان میں بے مثال کارکردگی پیش کرتا ہے  جبکہ 4200mAh (عمومی گنجائش)کی بڑی بیٹری طویل عرصے تک سپورٹ کرتی ہے۔ اس کی 40W HUAWEI  SuperChargeٹیکنالوجیبیٹری کو  70 فیصد تک صرف 30 منٹس میں چارج کر دیتی ہے تاکہ استعمال کرنے والے بلا تعطل کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس شاندار ڈیوائس کی پرکشش قیمت صرف 43,999/-   روپے اور یہ تین  futuristic  رنگوں میں یعنی مڈ نائٹ بلیک، اسپیس سلور اور سکورا پنک میں دستیاب ہے۔مزیدمعلومات https://consumer.huawei.com/  سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -