صوبائی وزیر سندھ سے دراز کی انتظامیہ کی ملاقات

صوبائی وزیر سندھ سے دراز کی انتظامیہ کی ملاقات

  

 کراچی (پ ر)صوبائی وزیر سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آن لائن مارکیٹ پلیس دراز کی جانب سے مختلف آگاہی مہمات کے ذریعے ایمونائزیشن اور انسداد پولیو مہم میں تعاون کی کوششوں کو سراہا ہے۔ دراز نے پاکستان میں پولیو کے بارے میں آگاہی کے لئے اپنی لاجسٹکس اور ڈیجیٹل رسائی کو استعمال کرتے ہوئے اس مقصد میں تعاون فراہم کیا ہے۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایہ اور کارپوریٹ و سماجی ذمہ داری کی ہیڈ المیرا بٹ نے صوبائی وزیر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں آگے بڑھنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ دراز کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ہمیں حفاظتی پروگراموں اور پولیو پروگرام کے بارے میں پیغام کو نہ صرف سندھ میں بلکہ پورے پاکستان میں ہزاروں افراد تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

 مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ دراز جیسے ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی کاوشوں میں تعاون کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ دراز نے ایک مثال قائم کی ہے اور ہر ادارے کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ 

مزید :

کامرس -