کاروباری اداروں کیلئے اشتہاری ٹول متعارف کرادیا،او ایل ایکس 

کاروباری اداروں کیلئے اشتہاری ٹول متعارف کرادیا،او ایل ایکس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی نمبر ایک مارکیٹ پلیس او ایل ایکس (OLX) نے ملک میں چھوٹے اور درمیانی کاروبار کی معاونت کے لئے نیا اشتہاری ٹول متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی آن لائن مارکیٹنگ کیمپینز کے پلان اور ان پر عمل درآمد بہترین انداز سے کرسکیں گے۔ اس نئے اشتہاری ٹول کا نام سیلف سرو (Self-Serve) ہے جس کے ذریعے چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دے سکیں گے۔ او ایل ایکس پلیٹ فارم پر روزانہ 9لاکھ 50ہزار سے زائد لوگ آتے ہیں اور ایک ماہ میں یہاں آنے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 20لاکھ سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد تک کم لاگت اور موثر طریقے سے انکے کاروبار کی رسائی سے مشتہرین کو ایک نئی بلندی حاصل ہوگی اور نئے صارفین کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔ او ایل ایکس کے سیلف سرو ٹول کے ذریعے چھوٹے و درمیانی کاروباری مشتہرین کو باسہولت انداز سے اپنی خصوصی کیمپینز پر توجہ دے کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل کیمپین پلاننگ ٹولز کے ذریعے مشتہرین اپنی کیمپینز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے اور چند آسان مراحل میں آڈینس ٹارگٹنگ جیسے فلٹرز کے استعمال کے ساتھ ہی ساتھ بجٹ رینج اور کیمپین دورانئے کے انتخاب سے مستفید ہو سکیں گے۔ او ایل ایکس مارکیٹ پلیس میں اس وقت 14 وسیع اقسام کی کلاسیفائیڈ کٹیگریز ہیں جو موبائل فونز، الیکٹرانک مصنوعات سے لیکر کارز، پراپرٹی، ہوم ایپلائنسز، فیشن سمیت دیگر بہت ساری کٹیگریز پر مشتمل ہیں۔ اس کے نتیجے میں مشتہرین اپنی دلچسپی رکھنے والی آڈینس کے مطابق انتہائی متعلقہ حلقے میں اپنی آن لائن کیمپینز کا ہدف طے کرسکیں گے۔  اس پلیٹ فارم کے بارے میں او ایل ایکس پاکستان کے کنٹری ہیڈ سیلز فرحان خان نے کہا، "او ایل ایکس کا سیلف سرو پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانی سطح کے کاروبار  کی معاونت اور انتہائی بہترین اور کم لاگت کے حامل ٹولز کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ آڈینس کے لئے انکی مصنوعات و خدمات کو فروغ دیتا ہے۔ 
جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز کے استعمال سے چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے و افراد بہت سے نئے صارفین کی توجہ حاصل کرسکیں گے اور اپنا کاروبار مزید بڑھا سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کے استعمال کی بدولت ہمارا تعاون جاری رہے گا اور ان کا کاروبار پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔ " لوگوں میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، اور متعدد ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے انتہائی کم قیمت پر بہترین موبائل ڈیٹا پیکجز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے آن لائن اشتہارکاری قابل ذکر طور پر بڑھ رہی ہے۔ مشتہرین کی بڑی تعداد بڑھتی ہوئی آن لائن کمیونٹی سے رسائی کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے اور نئے صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔ او ایل ایکس جیسے بڑے ادارے سیلف سرو ٹول جیسے نئے اور جدت انگیز پلیٹ فارمز متعارف کرانے کے ذریعے ان مسلسل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ انتہائی جدید ٹولز اور ٹیکنالوجیز بروئے کار لاتے ہوئے مشتہرین اور ممکنہ صارفین کے درمیان آن لائن رابطوں میں سہولت فراہم کی جائے۔ مشتہرین او ایل ایکس ایڈورٹائزنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (olxadvertising.com.pk) وزٹ کرکے او ایل ایکس کے سیلف سرو ٹول کا استعمال کرکے آغاز کرسکتے ہیں اور اپنی کیمپینز کا پلان بنا سکتے ہیں۔  

مزید :

کامرس -