پاکستان اور ساؤتھ افریقہ میں سیریز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پرمشاورت جاری  

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ میں سیریز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پرمشاورت جاری  

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور پروٹیز کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دورانئے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سیریز کو فی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ پروٹیز میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔ نئی ونڈو نکال کر اس سیریزکویقینی بنایا جائے گا۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایس اے ایس سی او سی روی گوندر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قدم کرکٹ ساتھ افریقہ کی گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔ بورڈ سے سائیڈ پر ہونے کا کہا تھا تاکہ ہم بورڈ کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ٹیم تشکیل دیں جو رپورٹ کرے۔ امید ہے کہ ہمارا فیصلہ قانونی ہے اور آئی سی سی اسے تسلیم کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -