ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے

  ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(آئی این پی) اتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے لیے فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں اتھلیٹ ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے باصلاحیت اتھلیٹ سے میڈل کی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کے مطابق ارشد کو فن لینڈ بھجوانے کے لیے پرعزم ہیں، ارشد اس وقت 90میٹر تھرو کررہے ہیں، مزید اچھی کوچنگ اور تیاری سے وہ اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ پاسکتے ہیں۔ارشد کے لیے اسپانسر کی تلاش کے ساتھ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کو بھی ٹریننگ پلان بھجوادیا ہے۔ امید ہے کہ جلد ارشد ندیم بیرون ملک جاکر ٹریننگ کرسکیں گے۔