قومی ٹی20کپ، کمنٹری پینل میں رمیز راجہ،بازید خان  شامل،بورڈ کا وسیم اکرم سے بھی رابط

قومی ٹی20کپ، کمنٹری پینل میں رمیز راجہ،بازید خان  شامل،بورڈ کا وسیم اکرم سے ...

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹی 20کپ میں کمنٹری کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم سے رابطہ کرلیا ہے۔قومی ٹی 20کپ کی تیاریاں زوروں پرہیں۔ پی سی بی نے کمنٹری کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم سے رابطہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان رمیزراجہ اور بازید خان بھی پینل میں شامل ہونگے۔وسیم اکرم کی خدمات اردو کمنٹری کیلئے لی جارہ ہیں۔ قومی ٹی 20کپ 30ستمبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -