فیم فرینڈز فٹ بال کپ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

فیم فرینڈز فٹ بال کپ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" میں وقفے کے بعد دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ ایونٹ کے دسویں میچ میں رائزنگ اسٹارز ایف سی نے مغلپورہ ہیروز کو 0-4 کی بڑی شکست دی۔ رائزنگ اسٹارز کے ظہیر نے ہیٹرک اسکور کی جبکہ ایک گول راشد کے حصے میں آیا۔ ایونٹ کے گیارہوں ٹاکرے میں آئیڈیل ایف سی نے سخت مقابلے میں سی بی رائیونڈ ایف سی کو ایک کے مقابلے دو گول سے قابو کیا۔آئیڈیل کے قاسم نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی جبکہ سی بی رائیونڈ کے لئے عیسیٰ کا ایک گول رائیگاں گیا۔ ایونٹ کے بارہوں میچ میں ڈیمولیشن ایف سی نے ینگ راوی کو 0-3 کی ضرب سے مسمار کرکے رکھ دیا۔ نعمان کے دو اور اقطراب کے ایک گول نے ڈیومولیشن ایف سی کو تین گول سے فتح دلائی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء  ڈوگر کے مطابق ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز ایک حلقے کو ہضم نہیں ہوا جس کے باعث لاہور کے فٹ بالرز کو ایک دو روز کے تعطل کا سامنا رہا تاہم اب سے یہ مقابلے روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ انہوں نے فیم فرینڈز کپ کی رونقیں بحال کرنے پر کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -