ریو نیو افسران اضافی ڈیو ٹیوں میں مصروف، شہری وراثتی انتقال کی تصدیق کیلئے خوار 

ریو نیو افسران اضافی ڈیو ٹیوں میں مصروف، شہری وراثتی انتقال کی تصدیق کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو میں وراثتی انتقال کی تصدیق بہت بڑا معمہ بن گئی، ریونیو افسران اپنی من مرضی کے مطابق انتقال کی تصدیق کرنے لگے، وراثتی انتقال کے اندراج کے عوض بھی شہری منہ مانگی رشوت دینے پر مجبور ہو گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو کے زیادہ تر افسران ضلعی انتظامیہ کی اضافی ڈیوٹیوں میں مصروفہونے کے باعث ریونیو کے معاملات میں عدم دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث صوبائی دارلحکومت میں وراثت کے انتقالات کا پندرہ روز میں بھی تصدیق ہونا ناممکن ہو کر رہ چکا ہے اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر کی جانب سے بھی تحریری طور پر سخت ہدایات ہیں کہ وراثت کے انتقالات کی تصدیق میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔پٹواری صاحبان کے منشی بیس سے پچیس ہزار روپے وراثت انتقال کو پاس کروانے کیلئے رشوت وصولی کر رہے ہیں جس کا کرپشن کی روک تھام کیلئے بنائے جانے والے محکمہ اینٹی کرپشن ادارہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمر سہل کیفی کوبھی نوٹس لینا چاہیے تاکہ وراثتی انتقال کرانے والے افراد کی مشکلات میں نمایاں کمی آ سکے۔