26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  عذاب سے کم نہیں،سجاد نذیر

26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  عذاب سے کم نہیں،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کو منافع خور مافع کے رحم و کر پر چھوڑدیا گیا ہے 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں۔

 انہوں نے کہا  حکومتی مافیا نے اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے۔

 ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ہے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اس ظالم حکومت سے جلد سے جلد آزادی حاصل کرنا ہوگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -