وزیر اوقاف کی داتا دربار حاضری،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  وزیر اوقاف کی داتا دربار حاضری،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے سکیورٹی  اور دیگر انتظامات کا جائزہ کے لئے داتا دربار کا دورہ کیا۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاداحمد،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و یگرافسران بھی ان کے ہمراہ تھے،زائرین کی سہولت کیلئے تیار کئے گئے نئے اور جدید واشرومز کا بھی افتتاح کیا۔سید سعید الحسن شاہ نے مزار داتا گنج بخش پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ امیر شریعت خواجہ حمیدالدین سیالوی ؒ ان کی رحلت پر اظہار افسوس کیلئے ان کے گھر سیال شریف ضلع سرگودھا تشریف لے گئے۔اس موقع پہ صوبائی خطیب قاری محمد عارف سیالوی اور خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


 وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے سجادنشین حضرت خواجہ ضیائالحق اور صاحبزادہ محمد قاسم سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں حکومت اہل خانہ کے ساتھ ہے۔اللہ مرحوم کے درجات بلندی فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔