اے پی سی کا ہر فیصلہ پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے،پرویز ملک

  اے پی سی کا ہر فیصلہ پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے،پرویز ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات لاہور عامر خان نے کہا ہے کہ جتنے مرضی لوگوں کو جیلیں میں ڈالیں اے پی سی کا ہر فیصلہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے شہبازشریف کے خلاف سچے پاکستانی کا نام بھی سامنے لایاجائے،اگر اے پی سی غیر اہم تھی تو حکومتی ترجمان کیوں حواس باختہ ہیں، نوازشریف صحت مند ہوکر ہی واپس آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق نیازی  کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں بیمار معیشت ملی تھی۔موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہی ہے۔

۔پٹرول بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔عوام کا دل تبدیلی سے بھر کیا گیا ہے،سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں عوام بھوکوں مرنے پر مجبور ہیں۔انہوں  نے کہا کہ  سلیکٹڈ  حکومت عوامم کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، وزیراعظم نے الزامات لگا کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنے سے اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپا سکتے۔ آج حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے معیشت فیصد گر چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -