چیمبر الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کلین سویپ کرے گا،صفدر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) لبرٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ سید عظمت علی شاہ اور چوہدری امجد علی کی قیادت میں لاہور بزنس مین فرنٹ چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرے گا۔چیئرمین الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ یحییٰ منور نے کہا ہے کہ الیکشن لاہور چیمبر میں لاہور بزنس مین فرنٹ کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس لاہور بزنس مین فرنٹ علی رضا چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت بزنس سلوشن ایج ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کا اجلاس بلا کر کثرت رائے سے جمہوری طریقے سے غیر مشروط طور پر لاہور بزنسمین فرنٹ کے امیدواروں کو حالیہ چیمبر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔