کورونا کے خلاففرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

 کورونا کے خلاففرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)کورونا وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد۔جی سی یونیورسٹی کی جانب سے راوئین ڈاکٹرز کو کورونا ہیرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت،میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم اور جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے خطاب کیا،نامور سرجن اور نشتر یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مصطفی پاشا شہید کی چھوٹی بہن نے ان کا ایوارڈ وصول کیا۔بعدا زاں وائس پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پروفیسر حافظ اعجاز، پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر فرید اے خان، پروفیسر عارف صدیق، پروفیسر محمود ناصر ملک، پروفیسر صفدر اے ملک، پروفیسر رانا ارشد، پروفیسر خورشید خان، پروفیسر خالد خان، پروفیسر اشراف ضیاء، پروفیسر سادات سلیم، پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر ناصر چوہدری، پروفیسر احسن نسیم، ڈاکٹر اشفاق رانا، ڈاکٹر کامران چوہدری، ڈاکٹر طاہر خلیل و دیگر کو ایوارڈ سے نوازا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -