کشمیر میں ہندی زبان کا نفاذاسلامی تشخص پرحملہ ہے،عاصم سرور

   کشمیر میں ہندی زبان کا نفاذاسلامی تشخص پرحملہ ہے،عاصم سرور

  

لاہور (پ ر) مقبوضہ جموں کشمیر میں اردو کی سرکاری حیثیت کا خاتمہ، ہندی زبان کا نفاذ،  50ہزار مندروں کی تعمیر کشمیر کے اسلامی تشخص پر بدترین حملہ اور ہماری قومی غیرت وحمیت پر سوالیہ نشان  ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے جبکہ ہمارے حکمران صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

، پاکستان کی زراعت اور دفاع کا انحصار کشمیر پر ہے۔ شہ رگ پاکستان کو پنجہ ہنود سے چھڑانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار ہادیہ حلیمہ سنٹر اردو بازار کے صدر عاصم سرور نے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -