تاجر الزامات کی سیاست کرنے والوں کوپہچان گئے،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر عادل حفیظ نے کہا ہے کہ چیمبر الیکشن میں ایسوسی ایٹ امیدوار برائے پیاف فاؤنڈر سلیم اصغر بھٹی کو بھرپور محنت کرکے تاریخی فتح دلوائیں گے۔ 26 ستمبر پیاف فاونڈر کی جیت اور فتح کا دن ہے۔ مخالفین کے دعوے اور الزامات کی سیاست کو کمیونٹی اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے والے ٹولے کا مقدر ناکامی بنے گی۔ قائد بابر محمود کی قیادت میں انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔