عالمی یوم سیاحت کے پروگراموں   کو حتمی شکل دے دی گئی

  عالمی یوم سیاحت کے پروگراموں   کو حتمی شکل دے دی گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود کی زیر صدارت اجلاس میں عالمی یوم سیاحت (27 ستمبر)کے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، آرکیالوجی، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ 27 ستمبر کو شالامار باغ میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ہونگے۔ مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم سیاحت کا اس سال کا تھیم ”ٹورازم اینڈ رورل ڈویلپمنٹ“ ہے۔

 جس کا مقصد  دیہی طرز معاشرت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یوم سیاحت کی مرکزی تقریب کو فروغ سیاحت کے اقدامات اور عالمی یوم سیاحت کی تھیم کا آئینہ دار ہونا چاہیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مغلیہ دور کے عظیم شاہکار شالامار باغ کے عقبی جانب تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ آصف محمود نے ڈی جی آرکیالوجی کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں شالامار باغ کے اردگرد تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہئیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے اور محکمہ آرکیالوجی مربوط انداز میں کام کریں۔ مشیر وزیراعلیٰ نے ٹی ڈی سی پی کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی پریذنٹیشن دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ 26 ستمبر کو شالامار باغ میں فْل ڈریس ریہرسل ہوگی جس میں مغلیہ دور کے شاہی ملبوسات میں فنکار سٹیج شو بھی پیش کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -