انسان کو بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہنا چاہیے، دانش تیمور

انسان کو بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہنا چاہیے، دانش تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(فلم رپورٹر) اداکار دانش تیمور نے کہاکہ میری کوشش ہوتی کہ کسی کے بارے میں اپنی رائے قائم نہ کروں بلکہ میرے نزدیک سب اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں اس کا قائل ہوں کہ انسان کو بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہنا چاہیے اور یہ سوچ آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہے۔ دانش تیمورنے کہا ہے کہ میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے، یہاں پر لوگ کسی کی اصلاح کی بجائے تنقید برائے تنقید کر تے ہیں۔
 دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنے پراجیکٹ میں اپنی خامیوں کو خود نوٹ کرتاہوں اور انہیں دوبارہ نہ دہرانے کا عزم بھی کرتاہوں۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو رہنمائی بھی کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

مزید :

کلچر -