سوشل میڈکا مثبت استعما ل  ہونا چاہیے،روبی انعم

سوشل میڈکا مثبت استعما ل  ہونا چاہیے،روبی انعم

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے جس کا مثبت استعمال ہونا چاہیے، میرا یوٹیوب چینل کامیابی سے چل رہا ہے۔بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر نہ صرف غلط افواہیں پھیلاتے ہیں بلکہ دوسرے کی پگڑیاں بھی اچھالی جاتی ہیں جو انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے اور یہاں پر ہونے والی بات سیکنڈز میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرناچاہیے، اس کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشیں کی جائیں۔

 نہ کہ ہم غلط افواہیں پھیلانے کی بھیڑچال کا حصہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی بات کو بغیر تصدیق کے آگے نہ شیئر کیا جائے کیونکہ اس سے معاشرے میں بے چینی پھیلتی ہے۔ 

مزید :

کلچر -