اس ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،حکومت کواخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا

 اس ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،حکومت کواخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا ...

  

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ایشو پر کسی بھی قسم کی کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے مگر یہ ضرور جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان گرفتار کرنے پر بزدار حکومت کو شاباش دی تھی مگر عملی طورپر ملزمان تو ابھی بھی گرفتار نہیں ہوئے توانہوں نے وہ ٹوئٹ کس چیز پر شاباش دینے کے لئے کیا گیا تھا کیا انہوں نے پنجاب حکومت کو ملزمان کی عدم گرفتاری پر شاباش دی تھی ملزمان کا قانون کی گرفت میں ابھی تک بھی نہ آنا پولیس نظام کی ناکامی نہیں بلکہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے اور اس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب تک حکومت کواخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔

راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ آخر -