وزیراعظم نے سی سی پی او کو نہ ہٹا کر  متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کی

     وزیراعظم نے سی سی پی او کو نہ ہٹا کر  متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک پاشی ...

  

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر ہر باشعور اور درد دل پاکستانی کا دل دکھا ہے مگر اتنے بڑے واقعہ کے باوجود لاہور کے سی سی پی او کو ہٹانے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مذکورہ سی سی پی او کی تعریف نے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر یہ کہنا کہ یہ صرف پولیس کی ناکامی ہے تو یہ غلط ہو گا یہ حکومت کی ناکامی ہے جس نے ایک ایسے شخص کو سی سی پی او لگایا جس کو یہ ہی علم نہیں کہ اس ایشو پر اس نے اپنے پولیس افسران کی سر زنش کرنی تھی نہ کہ خاتون کو قصور وار ٹھہرانا تھا پنجاب حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جوا ز نہیں ہے کہ وہ اب بھی حکومت میں رہے جبکہ وزیراعظم کو سی سی پی او کی تعریف کرنے پر قو م بالخصوص متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان سے معافی مانگنی چاہئے۔

غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ آخر -