چشم دید گواہ نہ ہونے کے باوجود پولیس نے مہارت سے ملزمان کو ٹریس کیا

  چشم دید گواہ نہ ہونے کے باوجود پولیس نے مہارت سے ملزمان کو ٹریس کیا

  

حکمران جماعت کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس واقعہ پر پولیس یا پھر حکومت کو قصور وار ٹھہرانا اپوزیشن کی طرف سے روائتی سیاست ہے ایسا نہیں ہے کہ اس واقعہ کے بعد حکومت خاموشی سے بیٹھی ہوئی ہے ملزمان کا سراغ لگا کر میڈیا کے زریعے ان کو قوم کے سامنے لانے کا کریڈٹ بھی حکومت اور پولیس کو ہی جاتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ چونکہ ملزمان عادی مجرموں میں شمار ہوتے ہیں اس لئے وہ مفرور ہو گئے مگر وہ بہت جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے اپوزیشن کو نازک ایشوز پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے اور اس بات کو سراہنا چاہئے کہ ایک ایسا واقعہ جس کا کوئی چشم دید گواہ ہی نہیں ہے اس کے باوجود پولیس نے بڑی مہارت سے ملزمان کو ٹریس کر لیا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ بہت جلد ملزمان کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائے گی۔

حلیم عادل شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -