نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں گے: چودھری سرور

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں گے: چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی پاکستان واپسی کیلئے عدالتی حکم کے مطابق تمام قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں مولانا فضل الر حمن کے احتجاجی مارچ کابھی حکومت سامنا کر چکی ہے اب بھی تیار ہیں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے صوبے کے شہروں اور دیہاتوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے  گور نر ہاؤس لاہور میں مختلف وفوداور شیخوپورہ ضلع کچہری میں الخیر اور سرور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لگائے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشفاق احمد ورک سمیت دیگر بھی موجود تھیگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نوازشر یف کی وطن واپسی کے حوالے سے احکامات دے چکا ہے اور حکومت بھی آئین وقانون کے مطابق اس معاملے کو حل کر ے گی  اْنہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی عدالتی احکامات پر عمل کرتے رہے ہیں اوراب بھی عدالتی احکامات پر عملددرآمد کو یقینی بنایا جائے گا  ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہاکہ اپوزیشن کی پہلے بھی آل پارٹیز کانفر نسز اور احتجاج ہوئے ہیں اور حکومت نے ان میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اگر اب بھی اپوزیشن احتجاج کر نا چاہتی ہے تووہ اپنا شوق ضرور پورا کر لیں  گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج اور انتشار کی سیاست کر نے کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اپناجمہوری کردار ادا کر یں  انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر نیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ادارروں کو کمزور کر نا پاکستان کے استحکام کو کمزور کر نے کے مترادف ہے اور حکومت کسی کو بھی اداروں کو کمزور کر نے کی اجازت نہیں دے گی ضلع کچہری میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقعہ پرگفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ مَیں سرور فاؤنڈیشن اور الخیر فاؤنڈیشن کا بھی شکر یہ اداکر تاہوں جو عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔ 
گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -