تمام سرکاری دفاترمیں ملازمین کیلئے سینی ٹائزر کا استعمال، ماسک پہننا لازمی

   تمام سرکاری دفاترمیں ملازمین کیلئے سینی ٹائزر کا استعمال، ماسک پہننا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پاکستان نے کورونا وبا کے دوران سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری سرکولر کے مطابق تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ماسک پہنے بغیر لفٹوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری ملازمین کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں۔ دفاتر میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیع دی جائے۔ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینٹائز کرے۔ دفتری امور کے حوالے سے تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینٹائز کیا جائے۔ دفاتر میں ہاتھ ملانے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے۔ دفاتر میں دو بار سینٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ماسک لازمی 

مزید :

صفحہ آخر -