سندھ میں بجلی و گیس کے معائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: عمر ایوب ندیم بابر

سندھ میں بجلی و گیس کے معائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: عمر ...

  

 کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر برائے انرجی و پاور عمر ایوب اور مشیر برائے پئٹرولیم ندیم بابر سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا سندھ کے مسائل سے آگاہ ہیں فوری حل کیلئے کام کر رہے ہیں سندھ کے عوام کے بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ جبکہ مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا سندھ کو پوری گیس مہیا کی جارہی ہے گیس کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی سپلائی کی جارہی ہے۔ کافی عرصے سے سندھ میں گیس لائن کا کام رائٹ آف وے نہ ملنے کی وجہ سے رکا ہوا ہے سندھ حکومت کو بار بار لکھ چکے ہیں گیس لائن کیلئے رائٹ آف وے دیا جائے۔ سندھ حکومت نئی گیس لائن کے کام کو مکمل کرنے میں تعاون نہیں کر رہی۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا وفاقی ادارے اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران کی قیادت میں اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ 

بجلی وگیس 

مزید :

صفحہ آخر -