نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر اینکرز، جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو نوٹس

  نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر اینکرز، جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو نوٹس

  

 اسلام آباد (این این آئی)نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (آج) بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائیکورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے۔عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے۔مختلف نجی چینلز کے اینکرز کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں،اسلام آباد ہاء کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -