بھارتی پولیس جودہ پور میں 11ہندؤں کے قتل کے حقائق چھپا رہی ہے: رمیش کمار 

  بھارتی پولیس جودہ پور میں 11ہندؤں کے قتل کے حقائق چھپا رہی ہے: رمیش کمار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس جودھ پور واقعہ سے متعلق حقائق چھپا رہی ہے جس میں گزشتہ ماہ 11 پاکستانیوں کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے یہ باتاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے وزیر خارجہ کو واقعہ کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا۔رمیش کمار نے کہا کہ پرزور مطالبے کے باوجود واقعہ کی شفاف تحقیقات نہیں کی جارہی اور بھارتی پولیس واقعہ کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اس غیرانسانی واقعہ پر بھارت کے ساتھ شدید احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منصفانہ تحقیقات کے لئے تحقیقاتی عمل میں پاکستان کو شامل کیا جائے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بھارت میں پاکستانی ہندو خاندان کی ہلاکت پر شدید افسردہ ہیں۔بعد ازاں رمیش کمار نے اس اہم معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جودھ پور میں 11 پاکستانیوں کے قتل پر ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی۔ پاکستانی سفارتخانے کو واقعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ مقدمے کی کاپی ملنے تک ہندو کمیونٹی اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہمیں سجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پوری ہندو کمیونٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بھارت کی آنکھیں کھولے۔
رمیش کمار

مزید :

صفحہ آخر -